گوپال گنج، 23 اکتوبر (یو این آئی)راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرشاد یادو نے ہریانہ کے بلبھ گڑھ علاقے میں دلت بچوں کو زندہ جلانے کے سلسلے میں خارجی امور کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کے قابل اعتراض بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں برخاست کرنے
کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر یادو نے آج یہاں بیکنڈ پور، برولی اور گوپال گنج میں مہا گٹھ بندھن کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سنگھ نے دلت بچوں کےقتل کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان دیا ہے۔